ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

خیبر پختونخوا کے تعلیمی اداروں میں نسوار پر پابندی عائد

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: خیبر پختونخوا کے تعلیمی اداروں میں نسوار اور سگریٹ کے خلاف مہم شروع ہو گئی، محکمۂ تعلیم نے تمام تعلیمی اداروں میں نسوار اور تمباکو نوشی پر پابندی عائد کر دی۔

تفصیلات کے مطابق کے پی تعلیمی اداروں میں نسوار اور تمباکو نوشی کے خلاف مہم کے تحت محکمۂ تعلیم کی جانب سے کینٹینز کی باقاعدگی سے نگرانی کی ہدایت کر دی گئی۔

[bs-quote quote=”طلبہ کو ہفتہ وار سیشن کے ذریعے نسوار اور سگریٹ سے دور رکھنے کی ترغیب دی جائے گی۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

محکمۂ تعلیم کے اعلامیے کے مطابق نسوار اور سگریٹ سے بچاؤ مہم میں یونی ورسٹیوں اور کالجز کی کنٹین کی بھی کڑی نگرانی کی جائے گی۔

اس سلسلے میں تعلیمی اداروں میں لیکچر بھی دیے جائیں گے جب کہ سیمینار اور آگاہی واک کا بھی انعقاد کیا جائے گا، طلبہ کو ہفتہ وار سیشن کے ذریعے نسوار اور سگریٹ سے دور رکھنے کی ترغیب دی جائے گی۔

محکمۂ تعلیم کی جانب سے کینٹینز میں فراہم کیے جانے والے جوسز اور کھانے پینے کی اشیا کی سخت چیکنگ کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔


یہ بھی پڑھیں:  خیبر پختونخواہ میں گرلزاسکولز کے پروگرامز میں مردوں کی شرکت پرپابندی


واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کے اسکولوں اور کالجز میں لگائی جانے والی یہ پابندی صرف سرکاری تعلیمی اداروں ہی تک محدود نہیں ہے بلکہ پابندی کا اطلاق پرائیویٹ تعلیمی اداروں پر بھی ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان کے تعلیمی اداروں میں تمباکو نوشی اور منشیات کا استعمال عام ہو چکا ہے، جس کی وجہ سے قوم کے مستقبل پر گہرے منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں، اس تناظر میں یہ اقدام بہت اہمیت کا حامل ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں