اشتہار

مختلف ویب سائٹس پر کرپٹو کرنسی ایکس چینجز اور جوئے کے اشتہارات پر پابندی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : مختلف ویب سائٹس پرکرپٹو کرنسی ایکس چینجز اور جوئے کے اشتہارات پرپابندی عائد کردی گئی اور عوام سے سرمایہ کاری کرتے وقت انتہائی احتیاط برتنے کی اپیل کی۔

تفصیلات کے مطابق سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے کرپٹوکرنسی اور جوئے کے آن لائن پلیٹ فارمز کے اشتہارات کا نوٹس لے لیا۔

اس حوالے سے سیکیورٹیزاینڈایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے اعلامیہ بھی جاری کردیا، جس میں غیرقانونی سرمایہ کار کمپنیزکےاشتہارات دکھانے پر پابندی عائد کردی ہے۔

- Advertisement -

اعلامیے میں کہا ہے کہ ویب سائٹس پرکرپٹو کرنسی ایکس چینجزاشتہارات پرپابندی عائد کردی ہے ، کرپٹوکرنسی کے تحت جوئے کے آن لائن پیلٹ فارمز کے اشتہارات نہ چلائےجائیں۔

ایس ای سی پی نے کمپنیوں کو پہلے سے کئے گئے ایسےمعاہدوں کی تنسیخ کرنے کی بھی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایسی کمپنیاں کھیلوں کے مختلف پروگرام اور تقریبات کی سپانسرشپ کیلئے کام کرتی ہیں۔

اعلامیے کے مطابق عوام ایسے انٹرنیٹ پلیٹ فارمز اور موبائل ایپس میں سرمایہ کاری کرتے وقت انتہائی احتیاط برتیں، کسی بھی ریگولیٹر نے اس قسم کے پلیٹ فارم یا سرمایہ کاری کی سکیمیں کی منظوری نہیں دے رکھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں