بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

‘مری اور گلیات جانے کیلئے پابندی مزید 24 گھنٹے برقرار رہے گی’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مری اور ملحقہ علاقے کے رہائشیوں کو شناختی کارڈز دکھا کر گزرنے کی اجازت ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق مری اور گلیات پر ہونے والی شدید برفباری نے شہریوں اور سیاحوں کا جینا دوبھر کردیا، عوام کو جانوں بچانے کےلیے حکومت نے مری میں داخلے پر پابندی عائد کردی۔

وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ سیاحوں کیلئے مری اور گلیات جانے کیلئے پابندی مزید 24 گھنٹے برقرار رہے گی لیکن مری اور ملحقہ علاقےکے رہائشیوں کو شناختی کارڈز دکھا کر گزرنے کی اجازت ہوگی۔

وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مری اور گلیات کی صورتحال کا مسلسل جائزہ لے رہے ہیں، سیاحوں کیلئے مری اور گلیات جانے کا فیصلہ صورت حال دیکھ کرلیا جائے گا۔

مری میں تمام مرکزی شاہرات کھول دی گئیں

خیال رہے کہ پاک فوج کے جوانوں نے مری میں ہر طرح کی نقل وحمل کےلیے مرکزی شاہرات،کلڈنہ باڑیاں شاہراہ بھی کھول دی گئی ہے اور مرکزی شاہرات کھولنے کے بعد اب رابطہ ‏سڑکیں کھولنے کا کام جاری ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں