بدھ, جنوری 22, 2025
اشتہار

گٹکے اور مین پوری پر پابندی، ہائیکورٹ کا اہم حکم

اشتہار

حیرت انگیز

سندھ ہائیکورٹ نے گٹکا فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں گٹکے، مین پوری پر پابندی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی تو آئی جی سندھ کی جانب سے رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قانون میں ترامیم کر کے محکمہ داخلہ سندھ کو بھیج دی ہیں۔

- Advertisement -

عدالت نے سیکریٹری داخلہ سندھ کو نوٹس جاری کردیے۔ ممبر انسپکشن سندھ کی جانب سے رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔

عدالت نے سندھ میں گٹکے پر پابندی کا حکم برقرار رکھتے ہوئے پولیس کو گٹکافروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کا حکم دے دیا جس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت 18 مئی تک ملتوی کردی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں