اتوار, فروری 16, 2025
اشتہار

کورونا کا خطرناک پھیلاؤ، کراچی میں بڑی پابندی لگادی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : کورونا کے خطرناک پھیلاؤ کے پیش نظر کراچی اور حیدر آباد میں انڈور ڈائننگ پر پابندی عائد  کردی گئی ، پابندی کا اطلاق 24 جنوری کے بجائے آج سے ہی ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے کورونا کے مثبت کیسوں میں اضافے کے بعد بڑے شہروں کراچی اور حیدر آباد میں آج سے انڈور ڈائننگ پر پابندی لگا دی۔

محکمہ داخلہ نے انڈور ڈائننگ پرپابندی کیلئے ترمیمی نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ انڈور تقریبات پر بھی پندرہ فروری تک پابندی عائد کی گئی تاہم آؤٹ ڈور تقریبات میں صرف ویکسی نیٹڈ افراد کو شرکت کی اجازت ہوگی۔

محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا تھا کہ پابندی کا اطلاق 24 جنوری کے بجائے آج سے ہی ہوگا۔

دوسری جانب پنجاب میں ہرقسم کے انڈور ڈائننگ پر 21 جنوری سےمکمل پابندی لگائی جارہی ہے جبکہ انڈوراجتماعات، شادی اور دیگر تقریبات پر24 جنوری سے15 فروری تک پابندی ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں