کراچی: سندھ حکومت نے صوبے بھر میں ملازمتوں پر پابندی عائد کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی ملازمتوں پر پابندی کا اطلاق آج بروز جمعرات سے ہوگا۔
پابندی کے اطلاق کے لئے چیف سیکرٹری سندھ نے تمام انتظامی محمکموں کے سربراہان کو خط تحریر کردیا ہے۔
ملازمتوں پر پابندی کا اطلاق غیر معینہ مدت تک کےلئے ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملازمتوں پر پابندی مالی بدعنوانیوں کی شکایات کے سبب کیا گیا، کہا جارہا ہے کہ ایک ملازمت کے لئے کئی افراد سے رشوت وصول کی گئی ہے اور ضرورت سے زیادہ افراد کو بھرتی کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نےگذشتہ سال بیس ستمبرکو ملازمتوں پر عائد پابندی ہٹا لی تھی۔