لاہور: ویلن ٹائن ڈے پر سرخ پھول اور غبارے بیچنے والوں کو گرفتار کرنے کا حکم جاری کردیا گیا،پولیس نے چھاپے مار کر متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔
تفصیلات کے کے مطابق لاہور میں سرخ پھول اور سرخ غبارے بیچنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے، پولیس نے اعلامیہ جاری کیا ہے کہ سرخ پھول اور غبارے فروخت کرنے والوں کو گرفتار کرلیا جائے گا۔
اے آر وائی نیوز کے نمائندے ذوالقرنین حیدر گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے ویلن ٹائن منانے پر پابندی کا حکم جاری کیا تھا جس کے تحت میڈیا کو بھی ویلنٹائن ڈے کی نشریات دینے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔
عدالتی حکم کے بعد پولیس نے حکم نامہ جاری کیا ہے کہ کہیں بھی اگر ویلن ٹائن ڈے کے حوالے سے پھول یا غبارے فروخت کیے گئے تو سخت کارروائی کرتے ہوئے گرفتاریاں کی جائیں گی۔
اطلاعات کے مطابق پولیس کا سڑک کنارے گشت جاری ہے جبکہ بازاروں میں پھولوں کی دکانوں کو چیک کیا گیا اور جہاں ایسے غبارے یا پھول نظر آئے انہیں قبضے میں کرلیا گیا اور متعدد دکان داروں یا سڑک کنارے فروخت کرنے والوں کو گرفتار کرلیا گیا، خبر میں موجود فوٹیج میں ان گرفتار افراد کو دیکھا جاسکتا ہے۔