اتوار, دسمبر 22, 2024
اشتہار

باچا خان یونیورسٹی میں مخلوط بیٹھک اور سگریٹ نوشی پر پابندی

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : باچا خان یونیورسٹی چارسدہ کی انتظامیہ نے طلبہ اور طالبات کے جامعہ کے احاطے میں مخلوط بیٹھک اور گھومنے پھرنے پر پابندی عائد کردی ہے.

تفصیلات کے مطابق باچا خان یونیورسٹی چارسدہ کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیہ میں جامعہ میں تمباکو نوشی پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے اس کے علاوہ طلبا و طالبات کے مخلوط بیٹھنے اور گھومنے پھرنے پر بھی پابندی لگادی گئی ہے.

اعلامیہ کے مطابق مذکورہ پابندیاں طلباء کے ساتھ ساتھ اسٹاف پر بھی عائد کی گئی ہیں جب کہ یونیورسٹی کے تمام شعبے کے چھتوں پر کسی بھی قسم کی سرگرمی پر بھی پابندی لگادی گئی ہے.

- Advertisement -

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی کو مد نظر رکھتے ہوئے یونیورسٹی کے اندر لڑکوں کو شال اوڑھ کر آنے کی اجازت نہیں ہو گی علاوہ ازیں جو لڑکے اپنی ہم جماعت لڑکیوں کے ساتھ ہنسی مذاق یا سیر و تفریح کرتا پایا گیا اس کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی.

ذرائع کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ نے یہ پابندیاں بہت پہلے سے عائد کر رکھی ہیں تاہم ان پر موثر عمل درآمد نہیں ہوسکا تھا اس لیے دوبارہ سے اس مہم کا آغاز کیا گیا ہے اور اس کا مقصد طلباء سے نظم و ضبط کی پابندی کروانا ہے.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں