جمعرات, جنوری 23, 2025
اشتہار

برطانیہ سگریٹ نوشی سے متعلق کونسا اہم فیصلہ کرنے جا رہا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

برطانیہ میں کھلے مقامات پر سگریٹ نوشی پر پابندی لگانے پر غور شروع کر دیا گیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق باغات، ریسٹورنٹس، کھیل کے میدانوں میں سگریٹ نوشی پرپابندی لگ سکتی ہے جب کہ اسپتالوں کے باہر بھی سگریٹ نوشی پر پابندی لگائی جا سکتی ہے۔

برطانوی وزیراعظم سرکیئر سٹارمر کا کہنا ہے کہ سگریٹ نوشی سے متعلق سخت قوانین پر غور کر رہے ہیں کیونکہ تمباکونوشی سے بڑھتی اموات کےخلاف اقدامات کرنا ہوں گی۔

- Advertisement -

ماہرین صحت نے سگریٹ نوشی پر پابندی سے متعلق غور کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس اقدام کو سراہا ہے تاہم وزرا کو خدشہ ہے کہ پابندی سے مہمان نوازی کے شعبے پر اثرات پڑیں گے۔

یہ بل ابتدائی طور پر رشی سنک کے تمباکو نوشی کو ختم کرنے کے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا لیکن جب چھ ہفتے قبل بادشاہ کی تقریر میں اس کی نقاب کشائی کی گئی تو اس میں بیرونی پابندی کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا۔

اہم ترین

زاہد نور
زاہد نور
زاہد نور اے آر وائے نیوز کے ساتھ مانچسٹر سے بطور نمائندہ خصوصی منسلک ہیں

مزید خبریں