پیر, فروری 10, 2025
اشتہار

سائنوفام ویکسین کے استعمال پر پابندی! محکمہ صحت سندھ کے احکامات جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : محکمہ صحت سندھ نے ڈی ایچ اوز کو سائنو فارم ویکسین کے استعمال روک دیا، حکومت کا کہنا ہے کہ فیصلہ سائنو فام کی کم ہوتی ڈوزز کو بچانے کےلیے کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں عوام کی سہولت کےلیے کرونا ویکسینیشن سینٹر قائم کیے گئے ہیں جہاں عید کی تعطیلات کے دوران بھی ویکسین لگانے کا عمل جاری رہا مگر محکمہ صحت کے سائنو فام ویکسین کے استعمال سے روکنے کے فیصلے کے بعد لگتا ہے وقتی طور پر ویکسینیشن کا عمل رُک جائے گا۔

محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ سائنو فام ویکسین کی کم ہوتی ڈوزز کو بچانے کےلیے اس کی پہلی ڈوز کے استعمال سے روکا گیا ہے تمام ڈی ایچ اوز آسٹرازینیکا ویکسین استعمال کریں گے، ڈی جی ہیلتھ سندھ نے صوبے بھر کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران کو احکامات جاری کردئیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پابندی کے باوجود کراچی کے ضلع شرقی میں 3335 ڈوز لگائی گئیں، محکمہ صحت سندھ نے احکامات کے باوجود سائنوفام ویکسین لگانے والے عملے کے نام مانگ گئے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں