پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

سگریٹ کے متبادل کے طور پر نیکوٹین پیچیز کے استعمال پر پابندی کی درخواست

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے سگریٹ کے متبادل کے طور پر نیکوٹین پیچیز کے استعمال پرپابندی سےمتعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں سگریٹ کے متبادل کے طور پر نیکوٹین پیچیز کے استعمال پرپابندی سےمتعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔

درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ نکوٹین پیچیز پر یورپ، امریکا سمیت دیگر ترقی یافتہ ممالک میں پابندی ہے، پاکستان میں نکوٹین پیچیز بلا کسی خوف کے تیار کیے جارہے ہیں۔

وکیل کا کہنا تھا کہ گٹکے اور ماوے پر پابندی ہے مگر نکوٹین پیچیز اس سے زیادہ خطرناک ہیں، درخواست پر ابتدائی دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں