جمعرات, فروری 20, 2025
اشتہار

گھروں کے اندر گاڑیاں دھونے والے ہوشیار ہوجائیں ! بڑا جرمانہ ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : گھروں کے اندر گاڑیاں دھونے والے ہوشیار ہوجائیں، گھر میں گاڑی دھونے اور پائپ کے استعمال پر بڑا جرمانہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں گھروں کے اندر بھی گاڑیاں دھونے پر پابندی عائد کردی گئی ، گھر میں گاڑی دھونے پر 10 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔

لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر محکمہ ماحولیات نے احکامات جاری کردیے ، ڈی جی ماحولیات نے کہا کہ محکمہ ماحولیات نے لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر کمیٹی تشکیل دی، تمام غیرقانونی سروس اسٹیشن فوری بند کرانے کا حکم دیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پانی ری سائیکل کرنے کے سسٹم کے بغیرسروس اسٹیشن پر ایک لاکھ جرمانہ ہوگا۔

ڈی جی ماحولیات پنجاب نے 28 فروری تک پنجاب بھر کے سروس اسٹیشنز کو پانی ری سائیکلنگ سسٹم لگانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی قسم کے تیل سے گاڑی دھلوانے پر بھی پابندی عائد ہے، گھروں میں گاڑی دھونے، پائپ کے استعمال پر 10 ہزار جرمانہ ہوگا۔

تعمیراتی مقام پر بھی زمینی پانی کے استعمال پر پابندی عائد کی گئی ہے ، پنجاب انوائرمنٹل ایکٹ کے تحت تمام پابندیوں کا اطلاق فوری نافذ ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں