ممبئی : بھارتی فلموں کی پروڈکشن کمپنی یش راج فلمز نے اپنی مشہور فلم بینڈ باجا بارات کا دوسرا پارٹ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
بھارتی خبر رساں ادارے نے بتایا ہے کہ اس فلم کے مرکزی کردار انوشکا شرما اور رن ویر سنگھ ہی اس فلم میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے،جنہوں نے پہلی فلم میں بٹو شرما اور شروتی ککڑ کا کردا ادا کیا تھا۔
فلم کی کہا نی ایک شادی کے انتظامات کرانے والی کمپنی کے گرد گھومتی ہے۔اس فلم کے ڈائریکٹر ادیتیہ چوپڑہ تھے۔
مذکورہ فلم نے باکس آفس پر شاندار بزنس کیا تھا، یہ فلم رنویر سنگھ کی پہلی اور انوشکا شرما کی دوسری فلم تھی۔اس کے بعد یہ اداکار Ladies vs Ricky Bahlاور دل دھڑکنے دو میں ایک ساتھ نظر آئے۔