اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

ایل ڈی اے پلاٹوں کی بندربانٹ، نوازشریف کیخلاف نیب انکوائری مکمل

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب میں ایل ڈی اے پلاٹوں کی بندربانٹ سے متعلق نوازشریف کے خلاف نیب انکوائری مکمل کرلی گئی، مشترکہ انویسٹی گیشن ٹیم نے رپورٹ ڈی جی نیب کو بھجوا دی۔

تفصیلات کے مطابق ایل ڈی اے پلاٹوں کی بندربانٹ کے حوالے سے نیب کی مشترکہ انویسٹی گیشن ٹیم نے انوسٹی گیشن مکمل کرکے رپورٹ ڈی جی نیب کو بھجوا دی۔ اس معاملے سے متعلق ذرایع کا کہنا ہے کہ ریجنل بورڈمیٹنگ میں پراسیکیوشن ونگ سی آئی ٹی رپورٹ پر قانونی رائے دے گا۔

نیب ذرائع نے بتایا کہ نوازشریف کے خلاف3اپریل2000 کو شکایت موصول ہوئی تھی۔ شکایتی درخواست میں کہا گیا تھا کہ نواز شریف نے ڈی جی ایل ڈی اے سے مل کر پلاٹس کی چھوٹ دی۔

درخواست میں الزام لگایا گیا کہ نوازشریف نے پلاٹس کا کوٹہ ختم کرکے من پسند افراد کو الاٹ کیے۔

ایل ڈی اے کی پالیسی1986کے تحت چیئرمین پلاٹس الاٹ کرتے تھے۔ نوازشریف کے خلاف درخواست20سال سے زیر التوا تھی۔ نوازشریف پر بطور وزیراعلیٰ مبینہ طور پر قریبی لوگوں میں پلاٹ بانٹنے کا الزام تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں