پیر, دسمبر 2, 2024
اشتہار

لاہور میں ڈاکو راج، ایک ہی دن میں لوٹ مار کی سینکڑوں وارداتیں

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور میں اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں تشویشناک اضافہ ہوگیا ہے اور ایک ہی روز میں چوری، ڈکیتیوں اور لوٹ مار کی 370 وارداتیں ہوئی ہیں۔

اے آر وائی نیوز کو پولیس ذرائع نے ملنے والی رپورٹ کے مطابق صوبہ پنجاب کے دارالخلافہ لاہور میں مجرموں کا راج ہوگیا ہے اور صرف 24 گھنٹے میں شہر میں چوریاں، ڈکیتیوں، رہزنی کی 370 سے وارداتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔

لاہور پولیس کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 24 گھنٹے میں 5 رہزنی کی وارداتیں ہوئی جب کہ 3 شہریوں سے موٹر سائیکلیں چھین لی گئی اس کے علاوہ 88 موٹر سائیکلیں اور 3 دیگر گاڑیوں کی چوری کی وارداتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔

- Advertisement -

پولیس کا کہنا ہے کہ شہرمیں 3 نقب زنی اور متفرق چوری کی 270 وارداتیں رپورٹ ہوئی ہیں، ڈاکو جنوبی چھاؤنی کے علاقے میں شہری سے 4 لاکھ 30 ہزار چھین کر فرار ہوگئے۔

ہنجر وال میں ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کر صفایا کردیا اور 20 لاکھ روپے مالیت کے زیوارت اور نقدی لوٹ کر چلتے بنے، داتا دربار کے علاقے میں ڈاکو ایک خاندان سے ہزاروں روپے لوٹ کر فرار ہوگیا۔

ساندہ میں ڈاکو شہری سے 15 ہزار روپے اور موبائل، شاہدرہ میں ڈاکو شہری سے20 ہزار روپے، موبائل اور سندر کے علاقے میں ڈاکو شہری سے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے، اس کے علاوہ شفیق آباد میں لٹیروں نے شہری کو 50 ہزار نقدی اور قیمتی موبائل فون سے محروم کردیا

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں