کراچی : نارتھ ناظم آباد میں واقع گھر میں دو ڈاکو لوٹ مار کے بعد پولیس کے ہتھے چڑھ گئے،پولیس نے ملزمان سامان برآمد کر کے ملزمان کو جانے دیا۔
تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد میں جماعت خانے کے قریب واقع گھر میں دو ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کر اہل خانہ کو یر غمال بنا لیا اور اہل خانہ سے نقدی، قیمتی موبائل فونز اور زیورات اتروا کر فرار ہو گئے۔
تا ہم ملزمان جیسے ہی جماعت خانے کے قریب کے پہنچے تو وہاں حفاطت پر مامور پولیس اہلکاروں نے شک کی بنیاد پر ملزمان کی تلاشی لی تو ان کی جیبوں سے نقدی، موبائل فون اور زیورات برآمد ہوئے جنہیں پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا لیکن حیران کن طور پرپولیس نے ملزمان کو چھوڑ دیا۔
Police robbed in Karachi by arynews
خوش قسمتی سے یہ پورا واقعہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں محفوظ ہوگیا جس میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس نے ڈاکوؤں کی تلاشی کے بعد لُوٹا ہوا سامان برآمد کرکے ملزمان کے کان میں کچھ کہا اورپھر انہیں گرفتار کرنے کے بجائے جانے دیا۔
اہلیان کراچی ایک عرصے سے ایسے ڈاکوؤں اور چوروں کے رحم و کرم ہیں اور آئے دن اپنی قیمتی اشیاء سے محروم ہوتے رہتے ہیں ایسے میں پولیس کی ملزمان کی سرکوبی کے بجائے پشت پناہی کراچی کے باسیوں پر دہرے عذاب سے کم نہیں۔