منگل, فروری 25, 2025
اشتہار

بنگلا دیش: سیکیورٹی فورسز کا کریک ڈاؤن، 8 ہزار گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

بنگلا دیش: آپریشن ڈیول ہنٹ کے تحت سیکیورٹی فورسز نے 8 ہزار افراد کو گرفتار کرلیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک میں جرائم میں اضافے کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، آپریشن ڈیول ہنٹ کے تحت فورسز نے 2 ہفتوں کے دوران 8 ہزار 6 سو سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے شیخ حسینہ واجد کی معزول حکومت سے مبینہ طور پر منسلک گروہوں کو آپریشن ڈیول ہنٹ کے تحت نشانہ بنایا ہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ گرفتاریاں ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب جب دارالحکومت ڈھاکا میں جرائم کی سطح تشویش ناک حد تک بڑھ گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 2024ء کے مقابلے میں رواں سال ڈکیتیوں کی تعداد دگنی ہو گئی۔ وزیرِ داخلہ نے آپریشن ڈیول ہنٹ کو مزید سخت کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

اُن کا دعویٰ ہے کہ یہ جرائم سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کی عوامی لیگ کے حامیوں کی کارستانی ہیں، جو ملک میں عدم استحکام کی صورتحال پیدا کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔

دوسری جانب بنگلا دیش کی خود مختاری کو نقصان پہنچانے کے لیے بھارت نے خفیہ حربے شروع کردیے۔

دہلی میں آر ایس ایس کی قیادت میں اور بھارتی حکومت کی خفیہ حمایت سے کیے جانے والے حالیہ مظاہروں کا مقصد بنگلادیش کو غیرمستحکم کرنا ہے جو اب اپنی آزادی پر فخر کرتا ہے اور بھارت کے اثر و رسوخ کو پہلے جیسا قبول نہیں کرتا۔

بنگلا دیش اور بھارت سرحدی علاقوں میں حالات کشیدہ ، کرفیو نافذ

بھارتی میڈیا میں بنگلہ دیش میں ہندوؤں کے خلاف مظالم کی غلط بیانی کی جا رہی ہے، جس کا مقصد فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دینا اور بنگلا دیش کی خودمختاری کو نقصان پہنچانا ہے کیونکہ وہ اپنی آزادی پر زور دے رہا ہے۔

بھارت، بنگلہ دیش پر دوبارہ اثر و رسوخ قائم کرنے کے لیے مظاہروں اور میڈیا مہمات کا سہارا لے رہا ہے لیکن بنگلا دیش کی بڑھتی ہوئی آزادی ان ہتھکنڈوں کے خلاف مزاحمت کر رہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں