اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

حسینہ واجد نے جماعت اسلامی اور اس کی طلبا تنظیم پر پابندی لگا دی

اشتہار

حیرت انگیز

بنگلادیشی وزیراعظم حسینہ واجد نے حزب اختلاف کی پارٹی جماعت اسلامی اوراس کی طلبا تنظیم پر پابندی عائد کر دی۔

شیخ حسینہ اور ان کے سیاسی شراکت داروں نے جماعت اسلامی، اس کے اسلامی چھاترو شبر کے طلبہ ونگ اور دیگر ذیلی تنظیموں کو سرکاری ملازمتوں کے لیے کوٹہ کے نظام پر حالیہ احتجاج کے بعد عسکری و دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا۔

ایک سرکاری سرکلر میں، بنگلہ دیش کی وزارت داخلہ نے جمعرات کو کہا کہ یہ پابندی انسداد دہشت گردی کے قانون کے تحت لگائی گئی ہے۔

جماعت اسلامی اور طلبا ونگ کو حالیہ احتجاج میں تشدد کا ذمہ دار قرار دیا گیا تھا۔ ملک بھر میں یہ مظاہرے ایک ہفتے تک جاری رہے تھے جس میں پولیس اور مظاہرین میں پرُتشدد جھڑپیں ہوئی تھیں۔

15 جولائی سے اب تک ملک بھر میں کم از کم 211 افراد ہلاک اور 10,000 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا۔

جماعت اسلامی کے سربراہ شفیق الرحمان نے جمعرات کو ایک بیان میں اس فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے اسے آئین کے خلاف قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے طلباء کی غیر سیاسی تحریک کو دبانے کے لیے ملک میں پارٹی کیڈرز اور ریاستی امن و قانون کی افواج کے ذریعے قتل عام کیا ملک کے اساتذہ، ثقافتی شخصیات، صحافی اور مختلف پیشوں کے لوگ حکومت کی اس نسل کشی کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں