تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

بنگال ٹائیگرز نے کینگروز کے بعد کیوی کو بھی دبوچ لیا

ڈھاکا: بنگلہ دیش نے ڈھاکا میں کھیلے جانے والے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق ڈھاکا میں کھیلے جانے والے پہلے ٹی 20 میچ میں کیوی ٹیم 16.5 اوورز میں 60 رنز پر ڈھیر ہوگئی، میزبان ٹیم نے مطلوبہ ہدف 15ویں اوور 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

اس سے قبل کیوی ٹیم 60 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی، ٹام لیتھم اور ہینری نکولس نے 18، 18 رنز کے علاوہ کوئی کیوی بیٹسمین ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکا تھا۔

مستفیض الرحمان نے تین اور نسم احمد، شکیب الحسن اور محمد سیف الدین نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

بنگلہ دیش کی جانب سے شکیب الحسن 25 رنز بنا کر نمایاں رہے، مشفیق الرحیم نے 16 اور محمود اللہ نے 14 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے اعجاز پٹیل، کولی میکونچی اور رچن روندرا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

بنگلہ دیش نے مہمان ٹیم کے خلاف سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔

Comments

- Advertisement -