جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

بنگلہ دیش نے روہنگیا مہاجرین کو دور دراز جزیرے منتقل کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

ڈھاکا: بنگلہ دیش نے روہنگیا مہاجرین کے دوسرے گروپ کو دور دراز جزیرے بھاشن چار منتقل کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش نے روہنگیا مہاجرین کے دوسرے گروپ کو چٹاگانگ سے جزیرے بھاشن چار منتقل کردیا، انسانی حقوق کی تنظیموں نے بنگلہ دیشی اقدام پر تشویش کا اظہار کیا ہے، واضح‌ رہے کہ روہنگیا مسلمانوں کا پہلا گروپ 4 دسمبر کو جزیرے پر منتقل کیا گیا تھا۔

دوسری جانب بنگلہ دیشی حکام کا کہنا ہے کہ صرف ان پناہ گزینوں کو بھاشن چار جزیرے منتقل کیا جارہا ہے جو وہاں جانے کے لیے راضی ہیں، پناہ گزینوں کی جزیرے منتقلی سے بنگلہ دیش کے دیگر کیمپوں میں پناہ گزینوں کا دباؤ کم ہوگا۔

- Advertisement -

حکام کے مطابق میانمار سے بھاگ کر بنگلہ دیش میں پناہ لینے والے روہنگیا مسلمانوں کی تعداد لگ بھگ 10 لاکھ ہے اور کیمپوں میں زیادہ رش ہونے کی وجہ سے مختلف مسائل پیدا ہورہے ہیں۔

بنگلہ دیشی وزیر خارجہ عبدل مومن کا کہنا ہے کہ ہم اس موقف کا اعادہ کرتے ہیں کہ کسی کو بھی زبردستی بھاشن چار جزیرہ منتقل نہیں کیا جارہا۔

یاد رہے کہ 2017 میں میانمار کی فوجی قیادت میں ہونے والے کریک ڈاؤن اور قتل و غارت کے بعد دس لاکھ کے قریب روہنگیا مسلمان جان بچا کر بنگلہ دیش آگئے تھے،روہنگیا پناہ گزین بنگلہ دیش میں مختلف کیمپوں میں رہائش پزیر ہیں جہاں زندگی کی بنیادی سہولتیں تقریباناپید ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں