ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

بنگلہ دیش کشتی حادثہ : 39 افراد کی لاشیں مل گئی، 51 لاپتہ

اشتہار

حیرت انگیز

ڈھاکہ : بنگلہ دیش میں ہندو زائرین کی کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں اس میں موجود 90افراد ڈوب گئے، اب تک 39افراد کی لاشیں مل چکی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کے پنچ گڑھ ضلع میں کشتی کے ہونے والے اندوہناک حادثے میں اب تک 39 افراد ہلاک ہوگئے، جن میں خواتین کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔

بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق حادثہ اتوار کی شام اس وقت پیش آیا جب عقیدت مندوں سے بھری ایک کشتی عدم توازن کی وجہ سے الٹ گئی۔ دریا سے اب تک 39 لاشیں نکالی جا چکی ہیں جن میں 21 خواتین، 7 مرد اور 11 بچے شامل ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق عقیدت مند مذہبی تقریب میں حصہ لینے کے لیے دریا کے دوسرے کنارے پر واقع بوڈیشوری مندر جا رہے تھے۔

کشتی میں 40 مسافروں کی گنجائش تھی لیکن اس میں 120 سے زائد افراد سوار تھے۔ کشتی الٹنے پر بہت سے لوگ تیر کر ساحل پر پہنچے لیکن خواتین اور بچوں کو بچایا نہ جا سکا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں