پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہو رہا ہے اس میچ میں اہم کردار کس کا ہوگا مہمان کپتان نے بتا دیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاک بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کی تقریب ہوئی جس میں پاکستانی کپتان شان مسعود اور بنگلہ دیشی کپتان نجم الحسن شانتو نے شرکت کی۔
تقریب رونمائی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بنگلہ دیشی کپتان نجم الحسن شانتو نے کہا کہ ہم نے نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے خلاف سیریز کھیلی ہیں اور اب پاکستان کے خلاف اچھی سیریز ہوگی۔ پنڈی ٹیسٹ میں ٹاس کا اہم کردار ہوگا۔
View this post on Instagram
نجم الحسن شانتو نے کہا کہ بنگلہ دیش کے اسکواڈ میں توازن ہے اور پاکستان کے خلاف سیریز میں کوئی پریشر نہیں۔ اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے۔
واضح رہے کہ کل سے بنگلہ دیش کے خلاف شروع ہونے والی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے اور دونوں میچز پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہی کھیلے جائیں گے۔
پہلے ٹیسٹ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ پاکستانی ٹیم کل میدان میں بغیر اسپیشلسٹ اسپنر کے میدان میں اترے گی۔