تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

بنگلادیش میں خوفناک حادثہ، 49 افراد ہلاک

ڈھاکا: بنگلا دیش میں ایک نجی کیمیکل ڈپو میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔ خوفناک شعلوں سے جھلس کر 49 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق خوفناک آتشزدگی شہر چٹاگانگ کے نجی کیمیکل ڈپو میں لگی۔ آتشزدگی کے بعد دھماکے بھی ہوئے۔ اس واقعے میں 450 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔

جھلس کر جاں بحق ہونے والوں میں پانچ فائر فائٹرز بھی  شامل ہیں۔ چٹاگانگ کے اسپتال زخمیوں سے بھر گئے۔ انتظامیہ نے خون کے عطیات کی اپیل کر دی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق کنٹینر میں موجود کیمیائی  مواد کے باعث آگ تاحال بے قابو ہے۔ جائے وقوع پر رپورٹنگ کرنے والے متعدد صحافی بھی لاپتہ ہوگئے۔

ادھر پاکستان کی وزارت خارجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کیا ہے کہ بنگلادیش چٹاگانگ میں  آتشزدگی میں جانوں کے ضیاع پر افسوس ہوا۔

مزید کہا گیا کہ متاثرین کے اہل خانہ اور بنگلادیشی عوام کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، واقعے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔

Comments

- Advertisement -