اتوار, دسمبر 8, 2024
اشتہار

بنگلہ دیش: شیخ حسینہ واجد کا آرمی چیف سے کیا رشتہ ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

بنگلہ دیشی آرمی چیف کے حکم پر وزیراعظم حسینہ واجد نے مستعفی ہوکر بھارت کا رخ کیا لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ جنرل وقار الزمان اور شیخ حسینہ واجد آپس میں رشتے دار ہیں۔

بنگلہ دیشی میڈیا رپورٹ کے مطابق فوج کے سربراہ جنرل وقار الزمان اور معزول وزیر اعظم حسینہ واجد میں رشتے داری ہے۔ جنرل وقار کی اہلیہ رشتے میں حسینہ واجد کی کزن لگتی ہیں جب کہ ان کے سسر جنرل محمد مستفیض مرحوم بھی شیخ حسینہ واجد کے والد کی طرف سے رشتے دار ہیں۔

حسینہ واجد نے جنرل وقار الزمان کو اس سال 23؍ جون کو فوج کا سربراہ مقرر کیا تھا۔

- Advertisement -

دوسری جانب معزول وزیر اعظم کے ملک سے فرار ہونے کے بعد سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ حسینہ واجد کے خلاف جلا وطنی میں سنگین جرائم کی پاداش میں مقدمات چلیں گے اور انہیں ان مقدمات کے اندراج کے بعد واپس بنگلہ دیش لانے کی کوشش کی جائے گی۔

واضح رہے کہ بڑھتے عوامی احتجاج اور مظاہرین کے گزشتہ روز ڈھاکا کی جانب مارچ کے بعد بنگلہ دیشی فوج نے عوام کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان کرتے ہوئے مظاہرین کو روکنے سے انکار کر دیا تھا۔

آرمی چیف جنرل وقار الزمان نے حسینہ واجد کو 45 منٹ میں اقتدار اور ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد وہ اپنی بہن ریحانہ کے ہمراہ فوجی طیارے میں بھارت جا چکی ہیں۔

بنگلہ دیش: حسینہ واجد کا بولا گیا کون سال ’’لفظ‘‘ ان کا اقتدار کے خاتمے کا سبب بنا؟

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں