پیر, مارچ 31, 2025
اشتہار

تمیم اقبال کی صحت سے متعلق اہم اپ ڈیٹ

اشتہار

حیرت انگیز

بنگلادیشی کرکٹر تمیم اقبال کو صحت میں بہتری آنے پر اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔

سابق کپتان تمیم اقبال میچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے کے باعث چند دن اسپتال میں رہنے کے بعد گھر واپس پہنچ گئے ہیں۔

36 سالہ کو جمعہ کو اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا۔ وہ پیر کو ڈھاکہ پریمیئر ڈویژن کرکٹ لیگ کے 50 اوور کے ایک میچ میں محمڈن اسپورٹنگ کلب کی قیادت کر رہے تھے جب انہیں سینے میں شدید درد کی شکایت پر قریبی اسپتال لے جایا گیا۔

جہاں ڈاکٹرز نے ان کی انجیوپلاسٹی کی اور اسٹنٹ ڈالنے کے بعد روبہ صحت ہونے پر گھر جانے کی اجازت دے دی۔

بنگلا دیشی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کے ابو ظفر نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ غیر یقینی ہے کہ آیا تمیم کرکٹ میں واپسی کر پائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ تمیم اگلے تین ماہ تک کھیل نہیں کھیل سکیں گے اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو وہ واپس آ سکیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں