منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

بنگلہ دیش کے کرکٹرز بھی کورونا وائرس کا شکار

اشتہار

حیرت انگیز

ڈھاکہ : بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مشرف مرتضیٰ سمیت تین کرکٹرز کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے، ان کے اہل خانہ نے اس کی تصدیق کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مشرف مرتضیٰ کرکٹر نفیس اقبال اور اسپنر تجمل اسلام بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔

اس حوالے سے مشرف مرتضیٰ کے بھائی مرسلین مرتضیٰ نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ روز ان کا کورونا ٹیسٹ کروایا تھا جس کے اگلے روز ان کی رپورٹ مثبت آئی،اس کے بعد انہوں نے بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں اپنے آپ کو گھر کے اندر قرنطینہ کرلیا ہے۔

بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق مشرف مرتضیٰ کو جمعرات کی شب بخار کی شکایت محسوس ہوئی تھی۔ انہوں نے جمعہ کو کووڈ 19 کی جانچ کے سلسلے میں اپنے خون کا نمونہ جمع کرایا تھا، اس کے بعد گھر میں ہی ان کا علاج جاری ہے۔

اس کے علاوہ بنگلہ دیش کے سابق کرکٹر تمیمم اقبال کے بڑے بھائی نفیس اقبال جو خود بھی ایک مایہ ناز کرکٹر رہ چلکے ہیں،وہ بھی کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں انہوں نے گھر میں ہی خود کو قرنطینہ کرلیا۔ چونتیس سالہ نفیس اقبال بنگلہ دیش کی ٹیم کیلئے 11ٹیسٹ اور سولہ ون ڈے میچ کھیل چکے ہیں۔

اس کے علاوہ بنگال ٹیم کے اسپنر تجمل اسلام کا کرونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے، جو قرنطینہ میں میں رہتے ہوئے اپنا باقاعدگی سے علاج کروا رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں