تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

بنگلا دیش میں 6.1 شدت کا زلزلہ، ہولناک منظر کیمرے میں قید

بنگلہ دیش میں 6.1 شدت کا زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد شہری خوف کے عالم میں گھروں سے باہر نکل آئے۔

امریکی جیو لوجیکل سروے کے مطابق بنگلا دیش، بھارت اور میانمار کے سرحدی علاقوں میں 6.1شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق زلزلے کے جھٹکے شمال مشرقی بھارت میں محسوس کئے۔ زلزلے کی گہرائی12 کلومیٹراوراس کا مرکز شمال مشرقی بھارت سے 140کلومیٹردورتھا۔

بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکا اور چٹاگانگ سمیت دیگر شہروں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے جھٹکے میانمار، بھوٹان اورچین میں بھی محسوس کئے گئے۔زلزلے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

بنگلہ دیش کے شہر چٹاگانگ میں زلزلے کا ہولناک منظر کیمرے میں قید ہوگیا، 6.1 شدت کے زلزلے سے مدرسے کے درو دیوار ہل گئے، بچے اور استاد سبق چھوڑ کر بھاگ گئے۔

Comments

- Advertisement -