تازہ ترین

بنگلا دیش نے مسلسل دوسری بار ٹیسٹ کرکٹ میں منفی ریکارڈ بنا ڈالا

بنگلا دیشی کرکٹ ٹیم نے ٹیسٹ کرکٹ میں مسلسل دوسری بار منفی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

انٹیگا میں ویسٹ انڈیز اور بنگلا دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ میں جاری ہے مہمان ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 103 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور اس کے 6 کھلاڑی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

بنگلا دیش ٹیسٹ تاریخ کی پہلی ٹیم ہے جس نے بیک ٹو بیک میچوں میں ایک اننگز میں 6 صفر حاصل کیے۔

مہمان ٹیم کے 6 بلے باز آج ویسٹ انڈیز کے خلاف بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، اس سے قبل میرپور میں سری لنکا کے خلاف اپنے آخری ٹیسٹ میں بھی ایسا ہی ہوا تھا اور چھ بنگلا دیشی کھلاڑی صفر پر آؤٹ ہوئے تھے۔

ویسٹ انڈیز نے اپنی پہلی اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 7 رنز بنالیے ہیں۔

اس سے قبل بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان جاری 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں بنگلہ دیش ٹیم پہلی اننگز میں 365 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی، تاہم اسکور کارڈ میں ایک منفرد ریکارڈ دیکھنے میں آیا تھا جس میں دو کھلاڑیوں نے سنچریاں اسکور کی جبکہ چھ کھلاڑی صفر پر آؤٹ ہوئے تھے۔

کرکٹ ایکسپرٹ کا کہنا تھا کہ ایسا ٹیسٹ کرکٹ کی 145 سالہ تاریخ میں پہلی بار ہوا تھا۔

بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کی ٹیم 365 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی، بنلگہ دیش کی جانب سے مشفق الرحیم 175 اور لٹن داس 141 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ سری لنکا کی جانب سے راجیتھا نے 5 اور فرنینڈو نے 4 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

Comments

- Advertisement -