جمعہ, اکتوبر 18, 2024
اشتہار

بنگلہ دیش میں کرفیو نافذ، فوج طلب کرلی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

ڈھاکا: بنگلادیش میں حکومت نے احتجاجی طلبہ سے نمٹنے کے لئے ملک بھر میں کرفیو نافذ کرکے فوج طلب کرلی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بنگلادیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں کرفیو نافذ کرنے اور فوج طلب کرنے کا فیصلہ سول انتظامیہ کی مدد کے لیے کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بنگلادیش میں سرکاری نوکریوں میں کوٹہ سسٹم کے خلاف طلبہ کے مظاہروں میں مرنے والوں کی تعداد 100سے تجاوز کرچکی ہے۔

- Advertisement -

جمعے کے روز ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں کم و بیش 75 افرادلقمہ اجل بنے جبکہ صرف ڈھاکا شہر میں 52 افراد کی ہلاکتیں ہوئیں۔

خبررساں ایجنسی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طلبہ کے احتجاج کے دوران رواں ہفتے اب تک کم از کم 105 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

بنگلادیش میں مظاہرین نے جیل کو آگ لگا دی

بنگلادیش میں 1971 کی جنگ لڑنے والوں کے بچوں کو سرکاری نوکریوں میں 30 فیصد کوٹہ دیے جانے کے خلاف گزشتہ کئی روز سے طلبہ اپنا شدید احتجاج ریکاررڈ کرارہے ہیں اورکوٹہ سسٹم مخالف طلبہ کی پولیس اور حکمران جماعت عوامی لیگ کے طلبہ ونگ سے جھڑپیں ہورہی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں