بھارت اور بنگلا دیش کی جانب سے ایک دوسرے پر تجارتی پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔
برطانوی نشریاتی ادارے کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بھارت نے بنگلا دیش کے لیے ٹرانزٹ سہولت روک دی، اس سہولت سے بنگلا دیش اپنی برآمدات بھارتی بندرگاہوں اور ہوائی اڈوں سے تیسرے ممالک تک منتقل کرتا تھا۔
اس اقدام کے بعد بھارت اور بنگلا دیش میں تناؤ بڑھنے لگا ہے، بھارت نے بندرگاہوں اور ہوائی اڈوں پر رش کو ٹرانزٹ سہولت روکنے کی وجہ بتایا ہے۔
بنگلا دیش نے بھارتی اقدام کے جواب میں بھارت سے روڈ کے ذریعے سوتی دھاگے کی درآمد پر پابندی لگا دی ہے۔
بنگلادیش نے یہ پابندی اس لیے لگائی گئی تاکہ سستے درآمدی دھاگے سے مقامی صنعتوں کو تحفظ دیا جائے۔
دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے پاکستان اور بھارت کو ثالثی کی پیشکش کردی، انھوں نے دونوں ممالک کو تحمل کا مظاہرہ کرنیکا کا مشورہ دیا۔
سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس کی پاک بھارت کشیدگی پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ افسوس ہے کہ پاک بھارت کشیدگی عروج پرہے، پاکستان اور بھارت تحمل کا مظاہرہ کریں اور جنگ سے گریز کریں، دونوں ملکوں کے درمیان قیام امن کیلئے اپنی خدمات پیش کرتا ہوں۔
انتونیو گوتریس نے کہا کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں جنگ سے صورتحال مزید خراب ہوگی، پاک بھارت کشیدگی بوائلنگ پوائنٹ پر ہے دونوں ملک تحمل کا مظاہرہ کریں۔
ریاستی دہشتگرد اسرائیل کی غزہ پر بمباری، مزید 54 فلسطینی شہید
انھوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تیزی سے بڑھتی کشیدگی پرتشویش ہے، پاکستان بھارت علاقائی استحکام کو تقویت دینے کیلئے اقدامات کریں۔
سیکریٹری جنرل یواین انتونیو گوتریس نے کہا کہ ایسی کاوش کی حمایت اور مدد کرنے کیلئے تیار ہیں جس سے سفارتکاری بڑھے امن قائم ہو۔