اتوار, فروری 23, 2025
اشتہار

’بنگلہ دیشی ٹیم آسٹریلیا یا پاکستان نہیں ہے جس سے بھارتی ٹیم ڈرتی‘، ویریندر سہواگ

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے سابق کرکٹر ویریند سہواگ نے بنگلہ دیشی ٹیم سے میچ کے بعد کہا ہے کہ یہ ٹیم آسٹریلیا یا پاکستان نہیں تھی کہ جس سے بھارت کو ڈر لگتا۔

چیمپئنزٹرافی میں بنگال ٹائیگرز کے خلاف بھارت کی جیت کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر ویریندر سہواگ نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ کسی بھی مرحلے پر اس میچ میں بھارتی ٹیم کے مداحوں میں کوئی تناؤ پیدا ہوا ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ یہ بنگلہ دیش ہے اور آپ لوگوں نے مجھے ان کی اتنی تعریف کرنے پر مجبور کررہے ہیں جیسے وہ کوئی ناقابل یقین ٹیم ہو۔

چیمپئنز ٹرافی: پاک بھارت ہائی وولٹیج میچ کے دوران بارش کا کتنا امکان ہے؟ اہم خبر آگئی

سہواگ نے یہ بھی کہا کہ بنگلہ دیش آسٹریلیا یا پاکستان نہیں ہے، اس لیے شائقین کے ڈرنے یا میچ کے دوران دباؤ میں آنے کی کوئی وجہ نہیں تھی۔

سابق جارح مزاج بلے باز نے واضح الفاظ میں کہا کہ یہ بنگلہ دیش ہے، آسٹریلیا یا پاکستان کی ٹیم نہیں کہ وہ بہت غیرمتوقع ہوں گے، مجھے نہیں لگتا کہ اس میچ کے دوران کسی بھی مداح کے دل میں 1 فیصد بھی خوف پیدا ہوا ہوگا۔

خیال رہے کہ اپنے چیمپئنزٹرافی کے پہلے میچ میں بھارتی ٹیم نے بنگلہ دیش کو باآسانی چھ وکٹوں سے شکست دی تھی، شبمن گل نے ناقابل شکست سنچری اسکور کرتے ہوئے فتح میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

’اس بار بھارت نہیں جیتے گا‘  آئی آئی ٹی بابا نے پیشگوئی کردی

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں