منگل, اپریل 15, 2025
اشتہار

بنگلہ دیش نے اسرائیل کے سفر کی پابندی دوبارہ لگادی

اشتہار

حیرت انگیز

بنگلہ دیش نے قومی پاسپورٹ پر اسرائیل کے سفر کی اجازت ختم کر دی۔

مقامی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کا ایک اور فیصلہ ختم کرتے ہوئے شہریوں پر اسرائیل کے سفر کی پابندی دوبارہ لگا دی۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کی امور داخلہ کی وزارت کی ڈپٹی سیکریٹری نیلیما افروز کے دستخط سے یہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

10 لاکھ سے زائد بنگلہ دیشیوں کا اسرائیل اور اس سے جڑی مصنوعات کے بائیکاٹ کا عہد

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ مذکورہ احکامات کے تحت بنگلہ دیش کے پاسپورٹ کے اوپر ‘سوائے اسرائیل’ کی شق بحال کردی جائے اور دیگر امور سابق طریقہ کے تحت پورے کیے جائیں۔

سابق وزیراعظم حسینہ واجد حکومت نے 2021 میں پاسپورٹ پر سے اسرائیل کے علاوہ کی تحریر ہٹا دی تھی، بنگلہ دیش کے پاسپورٹ پر اسرائیل کے علاوہ تمام ممالک کے لیے قابل استعمال کی تحریر دہائیوں سے درج تھی۔

’تمام ممالک کے لیے قابلِ استعمال، سوائے اسرائیل کے‘ کی عبارت کئی دہائیوں تک بنگلہ دیشی پاسپورٹس پر درج رہی، سابق وزیراعظم حسینہ واجد حکومت نے 2021 میں پاسپورٹ پر سے یہ عبارت ہٹا دی تھی۔

واضح رہے کہ فلسطین کی آزادی کے حق میں بنگلہ دیش کی حمایت ہفتے کو اس وقت ایک بار پھر نمایاں ہوئی جب تقریباً ایک لاکھ افراد نے غزہ سے اظہار یکجہتی کے لیے ڈھاکہ میں مظاہرہ کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں