پاکستان کے سابق فاسٹ بولر عمرگل کو ایک اور انٹرنیشنل ٹیم نے بولنگ کوچ کی پیشکش کر دی۔
حالیہ برسوں میں وہ افغانستان اور پاکستان کی قومی ٹیموں کے لیے باؤلنگ کوچ کے طور پر کام کر چکے ہیں۔ انہوں نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے بھی یہی کردار ادا کیا ہے۔
سابق فاسٹ بولر عمر گل بنگلا دیش کے باؤلنگ کوچ کا عہدہ سنبھالنے کے لیے تیار ہیں۔ وہ مئی میں پاکستان کے خلاف بنگلا دیش کی پانچ میچوں کی T20I سیریز کے دوران اپنے نئے کردار کا آغاز کریں گے۔
42 سالہ کھلاڑی کو بنگلا دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے تین ماہ کے معاہدے کی پیشکش کی ہے جس کا مقصد ٹیم کے فاسٹ باؤلنگ ڈپارٹمنٹ کو بہتر بنانے میں مدد کرنا ہے، خاص طور پر نوجوان ٹیلنٹ کے ساتھ۔
عمر گل نے کرکٹ کی ایک ویب سائٹ کو خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ معاہدے کی حتمی تفصیلات کے بارے میں بات چیت جاری ہے یہ ایک دلچسپ پیشکش ہے اور میں اس کا منتظر ہوں۔