جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

بنگلہ دیش نے حسینہ واجد کی گرفتاری کیلیے انٹرپول سے مدد مانگ لی

اشتہار

حیرت انگیز

بنگلہ دیش نے ملک سے فرار ہوکر بھارت میں پناہ لینے والی سابق وزیراعظم حسینہ واجد کی گرفتاری کیلیے انٹرپول سے مدد مانگ لی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اگست میں شیخ حسینہ واجد کیخلاف احتجاج میں سینکڑوں مظاہرین کی ہلاکت کی سماعت کرنے والے خصوصی ٹریبونل نے انٹرپول سے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم کی گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹس جاری کیا جائے۔

ٹربیونل میں پیش ہونے والے ایک پراسیکیوٹر بی ایم سلطان محمود نے مقامی میڈیا کو بتایا ہے کہ پولیس چیف نے فرانس میں قائم بین الاقوامی تنظیم انٹرپول کو شیخ حسینہ کی گرفتاری میں مدد فراہم کرنے کے لیے مراسلہ لکھ دیا ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ عوامی احتجاج کے بعد رواں برس 5 اگست کو شیخ حسینہ واجد اپنا 16 سالہ اقتدار اور ملک چھوڑ کر اپنے دوست ملک بھارت فرار ہوگئی تھیں اور اب وہاں دہلی میں سخت سیکیورٹی میں قیام پذیر ہیں۔

شیخ حسینہ واجد کے اقتدار کے خاتمے کے بعد نوبل انعام یافتہ ماہر معاشیات محمد یونس کی سربراہی میں عبوری حکومت قائم کی گئی جو ملک کا نظم ونسق سنبھالے ہوئے ہے۔

عبوری حکومت نے اقتدار سنبھالنے کے بعد عوام سے وعدہ کیا تھا کہ وہ حسینہ واجد کے خلاف مقدمہ چلائے گی اور بھارت سے ان کی حوالگی کی کوشش کرے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں