بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

حسینہ واجد کی پارٹی بنگلہ دیشی الیکشن سے بھی باہر، جماعت کی رجسٹریشن منسوخ

اشتہار

حیرت انگیز

16 سال تک بنگلہ دیش پر مطلق العنان حکمرانی کرنے والی شیخ حسینہ واجد کی پارٹی عوامی لیگ اب الیکشن لڑنے کے لیے نا اہل گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش میں گزشتہ سال اگست میں طلبہ تحریک کے نتیجے میں 16 سالہ اقتدار اور ملک چھوڑ کر بھارت فرار ہونے والی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کی جماعت عوامی لیگ پر عبوری حکومت نے پابندی عائد کی تھی۔

تاہم بنگلہ دیش کے الیکشن کمیشن نے برطرف وزیراعظم شیخ حسینہ کی عوامی لیگ پارٹی کا رجسٹریشن منسوخ کر دیا ہے۔ پارٹی رجسٹریشن کی منسوخی کے باعث عوامی لیگ آئندہ قومی انتخابات میں حصہ نہیں لے سکے گی۔

وزارت داخلہ کی جانب سے انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت عوامی لیگ کی تمام سرگرمیوں پر پابندی لگانے کے فیصلے کے دو دن بعد الیکشن کمیشن نے عوامی لیگ کی رجسٹریشن منسوخ کر دی ہے۔

اس سے قبل حکومت کی جانب سے عوامی لیگ پر پابندی عائد کیے جانے کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ یہ فیصلہ اس وقت تک برقرار رہے گا جب تک کوئی خصوصی ٹریبونل پارٹی اور اس کے رہنماؤں کے خلاف مقدمے کی سماعت مکمل نہیں کر لیتا۔

وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن کے بعد الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ وہ حسینہ واجد کی پارٹی عوامی لیگ کو اگلے عام انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت نہیں دے گا کیونکہ انتخابات میں حصہ لینے کے لیے سیاسی جماعتوں کا الیکشن کمیشن میں رجسٹر ہونا ضروری ہے۔

حسینہ واجد کو بڑا دھچکا، ان کی جماعت عوامی لیگ پر پابندی عائد

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں