پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

حسینہ واجد کو بڑا دھچکا، ان کی جماعت عوامی لیگ پر پابندی عائد

اشتہار

حیرت انگیز

بنگلہ دیش کی معزول اور بھارت مفرور ہونے والی حسینہ واجد کو بڑا دھچکا لگا ہے انکی سیاسی جماعت عوامی لیگ پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

گزشتہ سال اگست میں طلبہ کے ملک گیر احتجاج کے بعد 16 سالہ مطلق العنانی حکمرانی اور ملک چھوڑ کر بھارت فرار ہونے والی سابق وزیراعظم حسینہ واجد کو معزولی کے بعد سب سے بڑا دھچکا لگا ہے اور ان کی سیاسی جماعت عوامی لیگ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کی جانب سے حسینہ واجد کی جماعت پر انسداد دہشتگردی قانون کے تحت پابندی عائد کی گئی ہے۔

اس حوالے سے حکومتی مشیر کا کہنا ہے کہ عوامی لیگ کی سرگرمیاں مقدمے کی سماعت مکمل ہونے تک معطل رہیں گی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عبوری حکومت نے انٹرنیشنل کرائمز ٹربیونل ایکٹ میں ترمیم کی بھی منظوری دے دی۔ ترمیم سے سیاسی جماعتوں اور متعلقہ اداروں پر مقدمہ چلانے کی اجازت دی گئی ہے۔

دوسری جانب عوامی لیگ نے عبوری حکومت کے اس اقدام کو ناجائز قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ حسینہ واجد کے ملک سے فرار ہونے کے بعد احتجاج طلبہ کے سرخیل رہنماؤں کی مشاورت سے نوبل انعام یافتہ ماہر معاشیات ڈاکٹر محمد یونس کی سربراہی میں بنگلہ دیش میں عبوری حکومت قائم کی گئی ہے۔

دوسری جانب شیخ حسینہ واجد کی سخت سیاسی حریف اور سابق وزیراعظم خالدہ ضیا بھی لندن سے علاج کے بعد وطن واپس پہنچ چکی ہیں اور وطن واپسی کے فوری بعد انہوں نے ملک میں فوری نئے عام انتخابات کرانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں