منگل, فروری 25, 2025
اشتہار

بنگلہ دیش میں مظاہرین نے سابق کرکٹر کے گھر کو آگ لگادی

اشتہار

حیرت انگیز

ڈھاکا: بنگلہ دیش میں مشتعل مظاہرین نے سابق کپتان مشرفی مرتضیٰ کے گھر کو آگ لگادی۔

بنگلہ دیش میں سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے ملک سے فرار ہونے کے بعد پرتشدد مظاہرے جاری ہیں جبکہ سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کو بھی صدر کے احکامات پر رہائی مل گئی ہے۔

 سابق کپتان مشرفی مرتضیٰ کھلنا ڈویژن سے رکن پارلیمنٹ ہیں۔

انہوں نے رواں سال کے شروع میں بنگلہ دیش میں ہونے والے عام انتخابات کے دوران عوامی لیگ کے امیدوار کے طور پر مسلسل دوسری بار یہ نشست جیتی تھی۔

مقامی میڈیا کے مطابق جب شیخ حسینہ واجد ملک سے فرار ہوئیں تو مشتعل مظاہرین نے مشرفی مرتضیٰ کے گھر میں توڑ پھوڑ کی اور اسے جلا ڈالا۔

مشرفی مرتضیٰ

واضح رہے کہ مشرفی مرتضیٰ نے تینوں فارمیٹ کے 117 میچوں میں بنگلہ دیش کی قیادت کی، طویل کیریئر کے دوران انہوں نے 390 وکٹیں حاصل کیں، اور 36 ٹیسٹ، 220 ون ڈے اور 54 ٹی 20 میں 2955 رنز بھی بنائے۔

ریٹائرمنٹ کے بعد مشرفی مرتضیٰ حسینہ واجد کی زیر قیادت عوامی لیگ میں 2018 میں شمولیت اختیار کی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں