اتوار, مئی 4, 2025
اشتہار

پاکستان کیخلاف سیریز کیلیے بنگلادیش نے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کیخلاف ٹی20سیریز کے لیے بنگلادیش نے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جس کی قیادت لٹن داس کریں گے۔

بنگلا دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے اتوار کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور پاکستان کے آئندہ ٹی ٹوئنٹی ٹورز کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

تجربہ کار وکٹ کیپر بلے باز لٹن داس آئندہ دوروں میں بنگلا دیش کی قیادت کریں گے کیونکہ اس سال کے شروع میں نجم الحسین شانتو کے اس عہدے سے دستبردار ہونے کے بعد انہیں باضابطہ طور پر ٹی ٹوئنٹی کا کپتان نامزد کیا گیا ہے۔

آف اسپنر مہدی حسن یو اے ای اور پاکستان کے دوروں پر داس کے نائب کے طور پر کام کریں گے۔

داس نے گزشتہ سال دسمبر میں ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچوں کے T20I میں بنگلہ دیش کی نمائندگی بھی کی تھی کیونکہ شانتو انجری کی وجہ سے دستیاب نہیں تھا۔

مجموعی طور پر، 30 سالہ نوجوان نے ایک ٹیسٹ، سات ون ڈے اور چار ٹی ٹوئنٹی میں بنگلا دیش کی قیادت کی ہے۔

لٹن داس حال ہی میں جاری پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے لیے کراچی کنگز کے اسکواڈ کا حصہ تھے لیکن ٹریننگ کے دوران انگلی میں انجری کے باعث مارکی لیگ سے باہر ہو گئے تھے۔

دریں اثنا، شانتو ان پانچ کھلاڑیوں میں سے ایک ہے جو بنگلہ دیش کے T20I اسکواڈ میں واپس آئے، ان کے ساتھ توحید ہردوئے، تنویر اسلام، مستفیض الرحمان اور شرف الاسلام ہیں۔

بنگلادیش پاکستان میں 25 مئی سے 3 جون تک پانچ میچوں کی سیریز کھیلیں گے۔

اسکواڈ
لٹن داس، تنزید حسن، پرویز حسین، سومیا سرکار، نجم الحسن شانتو، توحید ہردوئے، شمیم حسین، جیکر علی، رشاد حسین، مہدی حسن (نائب کپتان)، تنویر اسلام، مستفیض الرحمان، حسن محمود، تنظیم حسن ثاقب، ناہید رانا اور شریف اسلام

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں