منگل, فروری 25, 2025
اشتہار

حسینہ واجد حکومت کا تختہ اُلٹنے والے طلبہ کا بڑا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

بنگلہ دیش میں میں احتجاجی تحریک چلا کر 16 سال سے حکومت کرنے والی حسینہ واجد کا دھڑن تختہ کرنے والے طلبہ نے بڑا اعلان کر دیا ہے۔

بنگلہ دیش میں گزشتہ سال طلبہ کی ملک گیر احتجاجی تحریک کے نتیجے میں 16 سال سے مطلق العنان وزیراعظم شیخ حسینہ واجد اپنا اقتدار اور ملک چھوڑ کر بھارت فرار ہوگئی تھیں، تب سے اب تک وہاں محمد یونس کی قیادت میں عبوری حکومت ملک کا نظم ونق چلا رہی ہے۔

تاہم حسینہ واجد کو اقتدار چھوڑنے پر مجبور کرنے والی طلبہ تحریک کے سرخیل طلبہ نے عام انتخابات سے قبل اپنی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کر دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسٹوڈنٹس اگینسٹ ڈسکریمینیشن نامی طلبہ تنظم نے نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کر دیا ہے۔

گزشتہ روز طلبہ تنظیم کے ایک اہم رہنما سرجیس عالم نے ایک ہم خیال گروپ جاتیہ ناگرک کمیٹی کے کارکنوں کے ساتھ پریس کانفرنس کی، جو ان کی جماعت میں شامل ہوگی۔

سرجیس عالم نے کہا کہ پارٹی کے نام کا اعلان جمعہ کو کیا جائے گا اور یہ نئی سیاسی جماعت ملک اور اس کے شہریوں کے مفادات کو کسی بھی فرد، جماعت یا گروہ کے مفادات پر ترجیح دے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری جماعت میں تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد ذات پات یا مذہب سے قطع نظر ہمارے ساتھ پارلیمنٹ میں شامل ہوں گے جو عوام کی امنگوں کی علامت ہے۔

واضح رہے کہ عبوری حکومت کے سربراہ ڈاکٹر محمد یونس پہلے ہی یہ اعلان کر چکے ہیں کہ عام انتخابات 2025 کے آخر میں یا 2026 کے شروع میں ہوں گے۔

ان کی سربراہی میں قائم عبوری حکومت میں مذکورہ طلبہ تنظیم کے کئی اہم نمائندے شامل ہیں۔ ان میں ناہید اسلام ٹیلی کام کی وزارت، آصف محمود وزارت کھیل میں اور محفوظ عالم خصوصی مشیر ہیں۔

ویڈیو: بنگلہ دیش میں شیخ حسینہ واجد کا گھر گرانے کے بعد جلا دیا گیا

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں