ہفتہ, جون 7, 2025
اشتہار

بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل قومی ٹیم کو دھچکا

اشتہار

حیرت انگیز

بنگلہ دیش کے خلاف دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز سے قبل قومی ٹیم کو دھچکا لگ گیا۔

کرکٹ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔

فاسٹ بولر حسن علی کہنی کی انجری سے نجات نہ پاسکے ہیں۔

واضح رہے کہ حسن علی کہنی کی تکلیف کے باعث کاؤنٹی کرکٹ میں بھی مکمل میچز نہیں کھیل سکے۔

فاسٹ بولر کا وارکشائر کاؤنٹی سے معاہدہ تھا اب وہ کہنی کی انجری کا مکمل علاج کروائیں گے اسی وجہ سے ان کی بنگلہ دیش کیخلاف سیریز میں شرکت مشکل ہے۔

یاد رہے کہ بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم کا ٹریننگ کیمپ اگست کے دوسرے ہفتے میں لگایا جائے گا جبکہ پاکستان اور بنگلا دیش کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 21 اگست سے راولپنڈی میں شروع ہو گا۔

پاکستان کے ٹیسٹ اسکواڈ پر حتمی مشاورت آئندہ ہفتے ہو گی۔ ریڈ بال ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کی پاکستان واپسی پر ٹیسٹ اسکواڈ کو فائنل کیا جائے گا۔

محمد ہریرہ اور صاحبزادہ فرحان کو ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں