بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ پر شکست کے بادل منڈلانے لگے ہیں۔
بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز کھیل کے اختتام پر نیوزی لینڈ نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 113 رنز بنالیے ہیں اور انہیں جیتنے کے لیے مزید 219 رنز جبکہ بنگلہ دیش کو تین وکٹیں درکار ہیں۔
ڈیرل مچل 44 اور ایش سودھی 7 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔
اوپنر ٹام لیتھم بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، ڈیون کونوے کو 22 رنز پر تیجل الاسلام نے آؤٹ کیا، کپتان کین ولیمسن بھی 11 رنز بنا کر چلتے بنے۔
ٹام بلنڈل 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، گلین فلپس کو 12 رنز پر نعیم حسن کا شکار بنے، کائل جیمیسن 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
بنگلہ دیش کی جانب سے تیجل الاسلام نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، شرف اسلام، مہدی حسن مراز اور نعیم حسن نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ بنگلہ دیش کی ٹیم پہلی اننگ میں 310 اور دوسری اننگ میں 338 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی۔
کیوی ٹیم نے پہلی اننگ میں 317 رنز بنائے اور دوسری اننگ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم مشکلات کا شکار ہے اور 113 رنز پر 7 وکٹیں گر گئی ہیں۔