برمنگھم: چیمپئنز ٹرافی سے قبل قومی کرکٹ ٹیم اپنا پہلا وارم اپ میچ بنگلا دیش کے خلاف آج کھیلے گی۔
تفصیلات کےمطابق چیمپئنز ٹرافی سے پہلے ٹیم پاکستان اپنا پہلا وارم اپ میچ بنگلا دیش کے خلاف آج کھیلے گی۔میچ پاکستان وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔
خیال رہےکہ پاکستان کے خلاف وارم اپ میچ سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے بنگلہ دیشی کپتان کاکہناتھاکہ ماضی کو دیکھتے ہوئے پاکستان کو کبھی بھی کمزور ٹیموں میں شمار نہیں کرسکتے۔
بنگلہ دیش کےکپتان کاکہناتھاکہ پاکستانی اسکواڈ کسی بھی حریف ٹیم کے لیے تباہ کن ہوسکتا ہےاور ان کے ٹرافی جیتنے کے امکانات کو بھی مسترد نہیں کیاجاسکتا۔
چیمپیئنز ٹرافی جیت کر قوم کو عید کا تحفہ دیں گے‘ سرفرازاحمد
یاد رہےکہ اس سے قبل پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کاکہناتھا کہ پاکستانی ٹیم چیمپیئنز ٹرافی جیت کر قوم کو عید کا تحفہ دینے کی پوری کوشش کرے گے۔
واضح رہےکہ سرفراز احمد کاکہناتھاکہ یہ بحیثت کپتان میرا پہلا آئی سی سی ٹورنامنٹ ہے اس لیے میں ٹیم کی بہترین کارکردگی کےلیے بہت پرجوش ہوں۔