بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

بنگلادیشی کپتان نے پاکستانی پیس اٹیک کو بہترین قرار دیدیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: بنگلادیش کے کپتان محمود اللہ نے گرین شرٹس کے فاسٹ بولرز کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا فاسٹ باولنگ کا شعبہ بہترین ہے۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اختتام پر قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بنگلادیشی کپتان محمود اللہ نے کہا کہ سیریز کا نتیجہ ہمارے لئے مایوس کن ہے تاہم ٹیم میں باصلاحیت کھلاڑی موجودہیں جنہیں کافی سیکھنے کو ملا ہے۔

محمو اللہ نے کہا کہ پاکستان میں سیکیورٹی بہتریں تھی ہم نے بہت انجوائے کیا، ہم لوگ سیکیورٹی کے انتظامات سے مطمئن ہیں اور ٹیسٹ سیریزمیں بہتر حکمت عملی کیساتھ آئیں گے۔

انہوں نے گرین شرٹس کے پیسنگ اٹیک کو بہترین قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا فاسٹ باولنگ کا شعبہ بہترین ہے۔
بعدازاں قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بنگلا دیش سے سیریز جیتنا بہت اہم تھا، ورلڈ کپ کے لیے ابھی بہت وقت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ اہم ایونٹ ہوگا، بنگلہ دیش کے خلاف قومی ٹیم نے اچھی کارکردگی دکھائی، میچ میں بولنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ تینوں شعبوں میں کارکردگی نمایاں رہی۔

مصباح الحق نے کہا کہ پہلے بھی کہا تھا شعیب ملک اور حفیظ کا کیریئر ختم نہیں ہوا، جب تک کوئی کھلاڑی فٹ، فارم میں ہو کھلانا چاہئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں