پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز 21 اگست سے شروع ہو رہی ہے سیریز سے قبل مہمان فاسٹ بولر نے اپنے عزائم بتائے۔
بنگلہ دیش جو دو ٹیسٹ میچوں کے لیے پاکستان پہنچ چکی ہے اور لاہور میں پریکٹس میں مصروف ہے۔ نوجوان فاسٹ بولر شوریفل الاسلام نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے سیریز کے حوالے سے اپنی خواہش کا اظہار کیا۔
شوریفل الاسلام نے کہا کہ پاکستان کی بیٹنگ ورلڈ کلاس ہے، لیکن ہمارے پاس بھی اچھے بولرز ہیں۔ ہماری تیاری پوری ہے اور پاکستان سے اچھا مقابلہ ہوگا۔
- Advertisement -
فاسٹ بولر نے قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم کو مشکل ترین بلے باز قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ورلڈ کلاس بیٹر ہیں اور ان کی وکٹ لینا میرا خواب ہے۔
مہمان کرکٹر نے بہترین انتظامات کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ بھی ادا کیا۔