اتوار, نومبر 10, 2024
اشتہار

بنگلہ دیشی صدر نے فوج کو سخت کارروائی کا حکم جاری کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

ڈھاکا: بنگلادیشی صدر شہاب الدین نے رات گئے قوم سے خطاب کے دوران فوج کوشہریوں اور ریاستی اثاثوں کے تحفظ کیلئے سخت کارروائی کا حکم دیدیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق بنگلہ دیشی صدر شہاب الدین کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش کی عبوری حکومت جلد از جلد انتخابات کروائیگی۔ انہوں نے کہا کہ خالدہ ضیا سمیت تمام بے گناہ قیدیوں کو رہا کردیا جائے۔

بنگلادیشی صدر نے خالدہ ضیا سمیت تمام بے گناہ قیدیوں کورہا کرنے کا حکم بھی جاری کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں امن و امان بحال اور تخریب کاری بند کروائیں۔

- Advertisement -

بنگلادیشی صدر کا قوم سے خطاب میں مزید کہنا تھا کہ طلبہ تحریک کے متاثرین کو اہلخانہ کو معاوضہ دیا جائیگا۔

دوسری طرف بنگلہ دیش میں شیخ حسینہ واجد کے وزارت عظمیٰ کے عہدے سے مستعفی ہونے اور ملک سے فرار ہونے کے بعد طلبہ تحریک نے عبوری حکومت کی تشکیل کیلئے 24 گھنٹے کا وقت دیدیا ہے۔

طلبہ تحریک کا کہنا ہے کہ نوبل انعام یافتہ ڈاکٹر یونس کو عبوری حکومت کا چیف ایڈوائزر مقرر کیا جائے۔

طلبہ تحریک کے مطابق ہنگامی صورتحال کو دیکھتے ہوئے عبوری حکومت کے خاکے کا اعلان کر رہے ہیں، آج عبوری حکومت کے بقیہ ارکان کے ناموں کا بھی اعلان کرینگے، فوری حکومت سازی کا عمل دیکھنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ بنگلا دیش میں کوٹا سسٹم کے خلاف شروع ہونے والے طلبا کے ملک گیر احتجاج کے بعد جنم لینے والی سول نافرمانی کی تحریک کے نتیجے میں ملک کی سب سے طویل عرصے تک وزیر اعظم رہنے والی حسینہ واجد مستعفی ہوکر بھارت فرار ہوئی تھیں۔

بھارت نے بنگلادیش کی سرحد پر سیکیورٹی بڑھا دی

حسینہ واجد اپنی بہن کے ہمراہ خصوصی طیارے میں بھارت روانہ ہوئیں، انہیں مستعفی ہونے سے قبل تقریر بھی ریکارڈ کرانے نہیں دی گئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں