میڈرڈ : ہسپانوی پولیس نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروپ کو گرفتار کرلیا جو اب تک ساڑھے تین سو افراد کو بنگلہ دیش، بھارت، پاکستان اور سری لنکا سے یورپ اسمگل کر چکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بہترین زندگی کے حصول کی خاطر انسانی اسمگلروں کے ذریعے غیر قانونی طور پر یورپی ممالک میں داخل ہونے والے افراد یا تو سرحدی پولیس کے ہاھتوں گرفتار ہوجاتے ہیں یا گولیوں کا نشانہ بن جاتے یا پھر سمندر کی بے رحم لہریں انہیں سمندر برد کردیتی ہیں۔
ہسپانوی پولیس نے بتایا ہے کہ ایک خصوصی کارروائی کے دوران اہلکاروں نے انسانوں کی اسمگلنگ کے ایک منظم گروپ کے گیارہ ارکان کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ یہ گروپ بنگلہ دیشی اسمگلروں کے کنٹرول میں تھا، جو اب تک ساڑھے تین سو افراد کو بنگلہ دیش، بھارت، پاکستان اور سری لنکا سے یورپ اسمگل کر چکا ہے۔
لندن: پولیس کی کارروائی، 8 انسانی اسمگلرز گرفتار
ترکی، پولیس نے زنجیر میں جکڑے 57 پاکستانی بازیاب کروالیے
انسانوں کی اسمگلنگ کرنے والے اس گروہ کی تین شاخیں تھیں جو مربوط طور پر غیر ملکیوں کو یورپ پہنچانے کا کام کرتا تھا، ایسے غیر ملکیوں کو بذریعہ ہوائی جہاز الجزائر پہنچانے کے بعد جنگلاتی راستوں سے پہلے پیدل مراکش لایا جاتا تھا اور پھر انہیں کشتیوں کے ذریعے اسپین پہنچایا جاتا تھا۔