بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ نک پوٹاس نے چیمپئنزٹرافی 2025 سے قبل استعفیٰ دے دیا۔
رپورٹس کے مطابق سربراہ بنگلادیش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ کوچ نک پوٹاس کا کانٹریکٹ 2026 تک تھا، انہوں نے ذاتی وجوہات کے باعث مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
نک پوٹاس کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے ساتھ اچھا وقت گزرا، اس سفر میں ہم نے کئی ریکارڈز توڑے، تاریخ رقم کی اورکئی یادگارلمحات بنائے۔
اُن کا کہنا تھا کہ اب تھوڑا گھرپروقت گزارنے کا ٹائم ہے اور دیکھتے ہیں کہ اگلا چیپٹرکیا ہوتا ہے۔
دوسری جانب بھارت نے چیمپئنز ٹرافی سے متعلق ایک اور یو ٹرن لے لیا ہے۔ آئی سی سی چیمئنز ٹرافی آئندہ ماہ 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان کی میزبانی میں کھیلی جا رہی ہے، تاہم بھارت کی ہٹ دھرمی کے باعث وہ اپنے میچز دبئی میں کھیلے گا۔
ہر آئی سی سی ایونٹ کی طرح میزبان ملک پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب ہونی ہے۔ اس تقریب میں ٹورنامنٹ میں شریک تمام ممالک کی ٹیموں کے کپتانوں نے شرکت کرنی ہے۔
بھارت نے پہلے ہٹ دھرمی سے اپنے میچز دبئی منتقل کروائے اور اب وہ پاکستان میں چیمپئینز ٹرافی کے افتتاح اور کپتانوں کی ٹرافی شوٹ و پریس کانفرنس کے انعقاد کے پیچھے پڑ گیا ہے۔
گزشتہ روز تک بھارتی میڈیا اس تقریب کے لیے بلیو شرٹس کپتان روہت شرما کی پاکستان آمد کی تصدیق کر رہا تھا تاہم اب اس حوالے سے بھی اس نے یوٹرن لے لیا ہے۔
بھارتی میڈیا اب نئی فتنہ انگیزی کرتے ہوئے خبر دے رہا ہے کہ روہت شرما افتتاحی تقریب اور کپتانوں کی میٹنگ کے لیے پاکستان نہیں جائیں گے۔
پاکستانی کوہ پیما اسد علی نے ماؤنٹ ونسن سرکرلی
رپورٹ میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ جب بی سی سی آئی کے نئے بورڈ سیکریٹری دیواجیت سائیکیا سے روہت شرما کے پاکستان جانے سے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ بورڈ کو اب تک ایسی کوئی تجویز موصول نہیں ہوئی، نہ ہی ایسی کوئی بات آئی سی سی کے ساتھ ہونے والی بات چیت کا حصہ رہی ہے۔