اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

بنگلہ دیش کے نئے عبوری حکمراں محمد یونس مقدمے سے بری

اشتہار

حیرت انگیز

بنگلہ دیش کی عدالت نے عبوری حکمراں نوبل انعام یافتہ بینکر محمد یونس کی حسینہ واجد دور میں قائم مقدمے سے بری کر دیا ہے۔

نوبل انعام یافتہ ماہر معاشیات اور معروف بینکر محمد یونس جنہیں حسینہ واجد کے حکومت اور ملک چھوڑ دینے کے بعد بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ ان کے حکومت سنبھالنے سے قبل مقامی لیبر کورٹ نے ان کی حسینہ واجد دور حکومت میں بنائے گئے مقدمے میں چھ ماہ قید کی سزا کے خلاف اپیل منظور کرتے ہوئے بری کر دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا نے محمد یونس کے وکیل خواجہ تنویر کے حوالے سے رپورٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے موکل کو رواں سال کے شروع میں 6 ماہ قید کی سزا سنائی تھی جس کے خلاف اپیل کو منظور کرتے ہوئے عدالت نے انہیں بری کر دیا ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ محمد یونس جو حسینہ واجد حکومت کے سخت ناقد رہے ہیں۔ ان کی عوامی لیگ کی سربراہ سے چپقلش اس وقت شروع ہوئی تھی جب انہوں نے 2007 میں فوجی حمایت یافتہ حکومت کے دوران اپنی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کیا تھا۔

سال 2008 میں حکومت نے ان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا اور ان تحقیقات کے دوران حسینہ واجد نے محمد یونس پر خواتین سے قرضوں کی وصولی کے دوران تشد کا الزام عائد کیا تھا۔

شیخ حسینہ نے تن تنہا حکومت سنبھالنے کے بعد 2011 میں بینک کے اندرونی معاملات کی چھان بین شروع کی اور محمد یونس کو حکومت کے ریٹائرمنٹ کے متعلق طے کردہ ضوابط کی مبینہ خلاف ورزی کرنے پر ایم ڈی کے عہدے سے برطرف کر دیا جب کہ دو سال بعد ان پر حکومت کی اجازت کے بغیر نوبل انعام اور کتاب کی رائلٹی کی رقم وصول کرنے کے الزام پر مقدمہ چلایا گیا۔

محمد یونس کے خلاف حکومتی کارروائیوں کا سلسلہ یہیں نہیں رکا بلکہ اس کے بعد بھی وہ مختلف مقدمات کا سامنا کرتے رہے۔ ان پر گرامین بینک سے متصل گرامین ٹیلی کام (بنگلہ دیش کی سب سے بڑی موبائل فون کمپنی) اور گرامین فون کے متعلق مقدمات بنائے گئے جب کہ 2023 میں گرامین ٹیلی کام کے کچھ ورکرز کی جانب سے محمد یونس پر انہیں نوکری کی مراعات نہ دینے کے الزامات عائد کیے تاہم محمد یونس کی جانب سے ان تمام تر الزامات کو مسترد کر دیا گیا۔

رواں برس کے آغاز میں بنگلہ دیش میں ایک خصوصی جج کی عدالت نے محمد یونس اور دیگر 13 افراد پر 20 لاکھ ڈالر کے غبن کے مقدمے میں فرد جرم عائد کی تھی۔ تاہم محمد یونس نے اعتراف جرم نہیں کیا اور وہ فی الحال ضمانت پر باہر تھے۔

حسینہ واجد کا تختہ الٹنے کی پیشگوئی ڈھائی سال قبل کس نے کی تھی؟

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں