بھارت میں چوڑیاں بیچنے والی خاتون کی فر فر انگریزی بولنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گووا کے ویگاٹر ساحل پر چوڑی بیچنے والی خاتون کی انگریزی بولنے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔
سیاح اکثر گووا کے ساحل کا رخ کرتے ہیں اور یہاں پر لوگوں کی بڑی تعداد موجود ہوتی ہیں۔
ویڈیو میں خاتون کو ہاتھوں میں چوڑیاں اور موتیوں کے ہار بیچتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے کہ لیکن حیران کن بات یہ ہے کہ وہ کورونا کے بعد ساحل پر آنے والے لوگوں سے متعلق انگریزی میں بالکل ٹھیک بیان کررہی ہیں۔
View this post on Instagram
سوشل میڈیا پر خاتون کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور صارفین ان کی انگریزی کی تعریف کررہی ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’مجھے اپنی تعلیم پر شبہ ہورہا ہے۔‘ دوسرے صارف نے لکھا کہ ’ان کی انگریزی تو مجھ سے بھی بہتر ہے۔‘
سریس ایاری نامی خاتون نے لکھا کہ خاتون کی گرامر کا انتخاب ان سے بھی بہتر ہے جن کے ساتھ میں کام کرتی ہوں۔