بدھ, مارچ 19, 2025
اشتہار

بنگلہ دیش کے 5 رکنی سیکیورٹی وفد کا قذافی اسٹیڈیم کا دورہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: بنگلہ دیش کے پانچ رکنی سیکیورٹی وفد نے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کیا، وفد کے سربراہ میجر حسین امام نے انتظامات پر اطمینان کا اظہارکردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کے پانچ رکنی سیکیورٹی وفد نے قذافی اسٹیڈیم اور نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں موجود کنٹرول روم کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا، دورے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفد کے سربراہ میجز حسین امام کا کہنا ہے کہ وہ انتظامات سے مطمئن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ائیرپورٹ سے لے کر گراونڈ اور رہائش تک کے روٹ کا جائزہ لیا ہے، ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ حفیظ اللہ عباسی نے انتظامات کے حوالے سے سیکورٹی وفد کو بریفنگ دی۔

سیکورٹی وفد وطن واپسی پر اپنی رپورٹ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کو پیش کریں گا، حتمی فیصلہ بی سی بی نے ہی کرنا ہے۔

یاد رہے کہ بنگلہ دیش ویمنز کرکٹ ٹیم کو رواں ماہ پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں